سلمان تاثیر قتل کیس: ممتاز قادری نے سزائے موت کی سزا کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کر دی

اتوار 13 دسمبر 2015 16:58

سلمان تاثیر قتل کیس: ممتاز قادری نے سزائے موت کی سزا کے خلاف نظرثانی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 دسمبر۔2015ء) سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل میں ملوث ملک ممتاز قادری نے سپریم کورٹ کی جانب سے دہشت گردی ایکٹ اور 302 کے تحت دی جانے والی دو مرتبہ سزائے موت کی سزا کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کر دی جس کی سماعت جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس منظور احمد ملک پر مشتمل 3 رکنی بنچ کل (پیر) کو کرے گا۔

(جاری ہے)

جس میں ملزم کی طرف سے میاں نذیر اختر اورخواجہ محمد شریف ایڈووکیٹ پیش ہوں گے۔ ملک ممتاز قادری نے اپنی سزائے موت کے خلاف نظر ثانی کی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سلمان تاثیر نے تحفظ ناموس رسالت قانون کے حوالے سے بیان دیا تھا جس کی وجہ سے اس کو مارا گیا۔ ممتاز قادری ایک عاشق رسول ہیں اور انہوں نے سابق گورنر کے بیان کو توہین رسالت جان کر اس کا قتل کیا تھا۔ لہذا ان کے خلاف فیصلے پر نظرثانی کی جائے

متعلقہ عنوان :