نادرا حکام نے جعلی شناختی کارڈ سکینڈل کی کاروائی سے بچنے کے لیے چھوٹے ملازمین کو قربانی کا بکرا بنادیا

اتوار 13 دسمبر 2015 16:59

نادرا حکام نے جعلی شناختی کارڈ سکینڈل کی کاروائی سے بچنے کے لیے چھوٹے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 دسمبر۔2015ء) وزارت داخلہ کے ماتحت نادرا کے اعلیٰ حکام نے جعلی شناختی کارڈ سکینڈل کی کاررائی سے بچنے کے لیے چھوٹے ملازمین کو قربانی کا بکرا بنادیا ،وفاقی تحقیقاتی ادارہ(ایف آئی اے ) حقائق تک پہنچ گیا، نادراکے متعددبڑے افسران کے خلاف جلد کارروائی کا امکان متوقع ہے ۔آن لائن کو ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق وفاقی وزات داخلہ کے ماتحت ادارے نادرا کی بیورو کریسی نے کمال مہارت سے وفاقی وزیر چوہدری نثارعلی خان کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے جعلی شناختی کارڈ اسکینڈل میں ملک بھرسے چھوٹے ملازمین کو قربانی کا بکرا بنادیا جس کے تحت ایف آئی اے نے اب تک 317ملازمین کو گرفتار کیا ہے جن سے پوچھ گچھ جاری ہے ۔

آن لائن ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے افراد سمیت دیگر ذرائع سے ایف آئی اے کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق نادرا کے گریڈ گیارہ سے گریڈ اٹھارہ کے انیس بڑے افسران جو کہ جعلی شناختی کارڈ سکینڈل میں ملوث ہیں ان کے خلاف تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے جبکہ ان افراد کے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے جلد بڑے پیمانے پر کارروائی اور گرفتاریاں متوقع ہیں ۔

(جاری ہے)

آن لائن کے رابطہ کرنے پر نادرا کے ترجمان محمد ساجد سے ان کے موبائل نمبر پر متعدد بار کوشش کے باوجود جواب موصول نہ ہوسکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :