کراچی ، پانی کی لائن پھٹنے سے وفاقی اردو یونیورسٹی کے قریب سڑک زیر آب آگئی

اتوار 13 دسمبر 2015 17:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 دسمبر۔2015ء) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن پھٹنے سے وفاقی اردو یونیورسٹی کے قریب سڑک زیر آب آگئی۔ جس سے ٹریفک کا نظام درھم برھم ہوگیا، جبکہ این ٹی ایس ٹیسٹ کے لیے آنے والے امیدواروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے،طالبہ اپنی والدہ سمیت نالے میں گر گئی،۔گلشن اقبال میں گزشتہ روز 84 انچ قطر کی پائپ لائن پھٹنے سے یونیورسٹی روڈ مکمل طور پر زیر آب آگئی۔

جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید طور پر متاثر ہوگئی، وفاقی اردو یونیورسٹی میں این ٹی ایس ٹیسٹ دینے کے لیے آنے والے امیدواروں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا،طالبہ اپنی والدہ سمیت نالے میں گر گئی،۔دوسری جانب واٹر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ پائپ لائن کی مرمت مکمل ہونے میں مزید چار سے پانچ گھنٹے لگیں گے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد سڑک سے نکاسی آب کا کام شروع کیاجائے گا۔

واٹر بورڈ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گلشن اقبال میں لائنیں پھٹنے سے شہر قائد کو دس کروڑ گیلن پانی کی فراہمی متاثر ہوسکتی ہے۔ جس سے ضلع غربی، وسطی اور شرقی کے علاقوں کو پانی کی قلت کا سامنا ہو سکتا ہے،لائنیں بحال ہونے تک اولڈ کلفٹن، ڈیفنس، جمشید کوارٹرز، شیر شاہ، پاک کالونی، لیاقت آباد، ناظم آباد، کورنگی اور لیاری کے مکین پانی احتیاط سے استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :