نیب نے ڈاکٹر عاصم کیخلاف پی ایم ڈی سی کیس کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیا

پی ایم ڈی سی سے نیب راولپنڈی نے اہم شواہد پر مبنی ریکارڈ حاصل کر لیا ، جلد ڈاکٹر امجد سے وضاحت طلب کی جائے گی

اتوار 13 دسمبر 2015 17:15

نیب نے ڈاکٹر عاصم کیخلاف پی ایم ڈی سی کیس کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 دسمبر۔2015ء ) ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف بھاری رشوت لیکرپی ایم ڈی سی میں جعلی میڈیکل کالجز کی رجسٹریشن دینے کے کیس میں نیب نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا اور اس وقت کے رجسٹرار پی ایم ڈی سی ڈاکٹر امجد ( پومی) کیخلاف بھی تحقیقات شروع کر دی گئیں ،ڈی جی نیب کراچی نے اس ضمن میں ڈی جی نیب راولپنڈی سے رابطہ قائم کر لیا ، پی ایم ڈی سی میں رجسٹرار کے طور پر ڈاکٹر امجد نے ڈاکٹر عاصم کی ہدایت پر بڑی تعداد میں جعلی میڈیکل کالجز کی رجسٹریشن کی تھی ۔

(جاری ہے)

نیب کے سینئرحکام کے مطابق نیب کراچی نے ڈاکٹر عاصم سے جو تفتیش کی ہے اس کے بعد ڈاکٹر امجد جو ان دنوں پمز ہسپتال میں چلڈرن ہسپتال کے سربراہ کے طور پر تعینات ہیں کیخلاف بھی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے ،پی ایم ڈی سی سے نیب راولپنڈی نے اہم شواہد پر مبنی ریکارڈ حاصل کر لیا ہے جلد ہی ڈاکٹر امجد کو نیب میں طلب کر کے ان سے ان دستاویزات کی روشنی میں وضاحت طلب کی جائے گی ،ڈاکٹر امجدر اولپنڈی کے حلقہ این اے 56 سے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے قریبی ساتھی راشد حفیظ ایم پی اے کے قریبی رشتہ دار ہیں انہوں نے اس سے قبل بھی پولی کلینک ہسپتال کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات ہونے کی کوشش کی تھی تا ہم اس وقت کے وزیر مملکت برائے کیڈ بیرسٹر عثمان نے یہ کہہ کر ان کی تعیناتی کی سمری مسترد کر دی تھی کہ ان کے خلاف پی ایم ڈی سی کیس میں کرپشن کے سنگین الزامات ہیں وہ کسی بھی بدنام زمانہ شخص کو پولی کلینک کا ای ڈی تعینات نہیں ہونے دینگے ،تا ہم ان کی تبدیلی کے بعد ڈاکٹر امجد نے پولی کلینک کے ای ڈی تعینات ہونے کے لیے وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے رابطے قائم کرلیے ہیں ، دونوں کا تعلق ایک ہی علاقے سے ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری جلد ہی ان کی تعیناتی کی سمری وزیر اعظم نواز شریف کو ارسال کر د یں گئے۔

متعلقہ عنوان :