بلاول بھٹو زرداری کی پارا چنار میں بم دھماکے کی مذمت

اتوار 13 دسمبر 2015 18:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 دسمبر۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارہ چنار کی عید گاہ بازار میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، اس دھماکے کے نتیجے میں 10افراد سے زیادہ جاں بحق ہوگئے اور 30سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں معصوم بچے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم ایک صفحے پر ہے اور یہ جنگ جیتنے کے لیے مزید قومی ہم آہنگی اور اتحاد کی ضرورت ہے۔