درگاہ شاہ جیلانی ؒ پر نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسن ؑ کے یوم شہادت پر روح پرور محفل کا انعقاد
ملک کے ممتاز ثناء خوان رسول ﷺ کا بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت ،تمام مکاتب ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شرکت
اتوار 13 دسمبر 2015 18:18
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 دسمبر۔2015ء) حلقہ علویہ القادریہ کے زیر اہتمام نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسن ؑ کے یوم شہادت کے حوالے سے درگاہ شاہ جیلانی چاند پوری ؒ پرروح پرور محفل کا انعقاد کیا گیا محفل میں ملک کے ممتاز ثناء خوان رسول ﷺ فیصل حسن نقشبندی ،خاور نقشبندی ،احسن حسانی ،اویس رضا اور انور ملک نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ عقیدت پیش کیاجبکہ نظامت کے فرائض مشرف علوی القادری نے انجام دیئے تقریب میں علماء اکرام ،مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی تقریب کے اختتام پر حلقہ علویہ القادریہ کے سربراہ و سجادہ نشین درگاہ شاہ جیلانی ؒ سید خورشید الحسن شاہ جیلانی نے خلفاء اکرام ،مریدین اور شرکاء محفل کے ہمراہ درگاہ شاہ جیلانی چاند پوریؒ پر حاضری دی مزار شریف پر چادر چڑھائی اور گل پاشی کی اس موقع پر ملک کی ترقی خوشحالی اور اسلام کی سربلندی کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.