بیرم گلی ویلفیئر سوسائٹی ناتھا خان گوٹھ کا پی ٹی آئی کے نو منتخب کونسلرز کے اعزاز میں استقبالیہ
عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف ہی عوامی زندگی میں تبدیلی لائے گی ۔عابد جیلانی
اتوار 13 دسمبر 2015 18:18
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 دسمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف ضلع کورنگی کراچی کے آرگنائزر عابد جیلانی نے کہاکہ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف ہی عوامی زندگیوں میں تبدیلی لائے گی ملک میں انصاف کے حصول اور عوامی خوشحالی تک تحریک انصاف کی جدو جہد جاری رہے گی ،پنجاب اور سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں تما م تر دھاندلی کے باوجود علاقائی ترقی اور عوامی خوشحالی کی خاطر نتائج کو تسلیم کیا ہے اگر منتخب آراکین نے عوامی خدمت اور ترقی کے سفر میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برتی تو تحریک انصاف کے کارکنان بھر پور احتجاج کے ذریعے عوامی حقوق کا حصول یقینی بنا ئیں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عابد جیلانی نے بیرم گلی ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام ناتھا خان گوٹھ میں پی ٹی آئی کے نو منتخب کونسلرز کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء خالد عمران ،عتیق الرحمن ،شوکت زمان ،صاحبزادہ بشیر ،طارق محمود، نو منتخب کونسلرز خورشید محمد اعوان اور دیگرنے بھی خطاب کیا اس موقع پرپی ٹی آئی رہنماء عابد جیلانی نے مسوال ویلفیئر محلہ کمیٹی ،الاعوان ویلفیئر ،اہلیان کعبل و تربیلہ ،انجمن باشندگان بونیئر و مردان چوک اہلیان محمدی ہزارہ چوک کے معززین اور عوام کا شکریہ ادا کیا ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.