سعودی عرب،یمنی شہریوں کے لیے وزٹ ویزے کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع
ویزے میں توسیع کے لیے الگ درخواست دینے کی ضرورت نہیں،ملازمت بھی کرسکتے ہیں،سعودی ولی عہد
اتوار 13 دسمبر 2015 18:21
الریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 دسمبر۔2015ء) سعودی عرب کی حکومت نے ملک میں وزٹ ویزے پر آنے والے یمنی شہریوں کی مملکت میں قیام کی مدت میں مزید چھ ماہ کی توسیع کر دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیرداخلہ شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز نے پڑوسی برادر ملک یمن کے وزٹ ویزے پر آئے شہریوں کو مزید چھ ماہ تک سعودی عرب میں قیام کرنے کا موقع دیا ہے۔
سعودی عرب کے پاسپورٹ وایمی گریشن ڈاریکٹوریٹ جنرل نے ولی عہد کے فیصلے پرعمل درآمد کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔سعودی عرب کے جنرل ڈاریکٹوریٹ برائے پاسپورٹس کی جانب سے جاری کردہ ایک وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے ملک میں وزٹ ویزے پر آئے یمنی شہریوں کو خوشی سنائی ہے۔(جاری ہے)
ایسے تمام یمنی شہری جو وزٹ ویزے پر سعودی عرب آئے ہیں وہ مزید چھ ماہ تک مملکت میں رہ سکتئے ہیں۔
وزٹ ویزے پر آنے والے یمنی شہری نہ صرف ملک میں چھ ماہ تک قیام کر سکتے ہیں بلکہ وہ کوئی ملازمت بھی کر سکتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں سیاحتی ویزے پر آنے والے یمنی شہریوں کے قیام کی مدت میں توسیع کا فیصلہ 20 ربیع الاول 1437ھ تک مکمل کر لیا جائے گا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی یمنی شہری کو اپنے وزٹ ویزے کی مدت میں توسیع کے لیے الگ سے درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ حکومت خود کار طریقے سے تمام یمنی ویزہ حاملین کو چھ ماہ تک رہنے کی سہولت فراہم کرے گی اور ویزے کی مدت میں توسیع کر دی جائے گی۔ البتہ ایسے تمام یمنی شہریوں کو 100 ریال کی معمولی فیس ادا کرنا ہو گی۔ بیان میں وضاحت کی گئی کہ یمنی شہری وزٹ ویزے میں توسیع کی خدمات وزارت داخلہ کی ویب سائیٹ ’’ابشر‘‘ کے ذریعے حاصل کر سکیں گے۔البتہ انہیں وزٹ ویزے کی مدت میں توسیع کے لیے مختص فیس ڈاک کے ذریعے جمع کرانی ہو گی اور’’واص‘‘ پوسٹل سروسز کے ذریعے وہ تبدیل شدہ ویزہ بھی حاصل کر سکیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.