پی ایس ایل ، پشاور ٹیم کے مالک جاوید آفریدی کا شہدائے آرمی پبلک سکول کے اہلخانہ کو میچز دکھانے کیلئے امارات بھیجنے کا اعلان

muhammad ali محمد علی اتوار 13 دسمبر 2015 18:28

پی ایس ایل ، پشاور ٹیم کے مالک جاوید آفریدی کا شہدائے آرمی پبلک سکول ..

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.13دسمبر 2015 ء) پاکستان سپر لیگ کی پشاور ٹیم کے مالک جاوید آفریدی نے شہدائے آرمی پبلک سکول کے اہل خانہ کو تمام میچز دکھانے کیلئے عرب امارات بھیجنے کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی پشاور ٹیم کے مالک جاوید آفریدی نے اپنی ٹیم شہدائے آرمی پبلک سکول کے نام کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جاوید آفریدی نے ایک قدم مزید آگے جاتے ہوئے شہداء کے لواحقین کو پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز دکھانے کیلئے عرب امارات بھیجنے کا بھی اعلان کیا ہے۔