الیکشن کمیشن کی نااہلی کی مار کھا چکا اب الیکشن کمیشن خود مار کھائے گا،ایاز صادق

الیکشن کمیشن نے ووٹ ٹرانسفر پر تحریک انصاف کی درخواست پر انہیں سنے بغیر معاملہ ٹربیونل کو بھیج دیا یہ الیکشن کمیشن کی بدنیتی ہے،میڈیا سے گفتگو

اتوار 13 دسمبر 2015 18:46

الیکشن کمیشن کی نااہلی کی مار کھا چکا اب الیکشن کمیشن خود مار کھائے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 دسمبر۔2015ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ووٹ ٹرانسفر پر تحریک انصاف کی درخواست پر انہیں سنے بغیر معاملہ ٹربیونل کو بھیج دیا یہ الیکشن کمیشن کی بدنیتی ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو چاہیے تھا مجھے بلاتے میرے وکیل کو کیوں نہیں بلایا گیا ۔

(جاری ہے)

ووٹ میں نے ٹرانسفرتو نہیں کیا۔ الیکشن کمیشن کی نااہلی کی پہلی ایک مار کھا چکا ہوں اس دفعہ الیکشن کمیشن اپنی نااہلی کی خود مار کھائے گا۔ ضمنی الیکشن مین دھاندلی ثابت نہیں ہوئی ضمنی الیکشن فوج کی نگرانی میں ہوئے