امید ہے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں آمنا سامنا ہوگا،پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط

پاک بھارت مجوزہ دوطرفہ کرکٹ سریز ضرور ہوگی ،بھارت کی جانب سے ابھی تک اس معاملے پر کام جاری ہے ، پوری امید ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے مثبت جواب سامنے آئے گا،تقریب سے خطاب

اتوار 13 دسمبر 2015 20:02

امید ہے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے فائنل ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 دسمبر۔2015ء ) بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے امید ظاہر کی ہے کہ تین اپریل کو رویتی حریف پاکستان اور بھارت کا کولکتہ میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے فائنل میںآ منا سامنا ہوگا،پاکستان اور بھارت کے درمیان مجوزہ دوطرفہ کرکٹ سریز ضرور ہوگی ، امید ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے مثبت جواب سامنے آئے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالباسط کا کہناتھاکہ مجھے امید ہے کہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا فائنل کھیلیں گئے ۔ عبدالباسط نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مجوزہ دوطرفہ کرکٹ سریز ضرور ہوگی ،بھارتی حکومت کی جانب سے ابھی تک اس معاملے پر کام جاری ہے ہمیں پوری امید ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے مثبت جواب سامنے آئے گا۔واضح رہے کہ بھارت آٹھ مارچ سے شروع ہونے والے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے چھٹے ایونٹ کی میزبانی کریگا۔بھارت اور پاکستان کے درمیان 19 مارچ کو دھرماشالہ میں مقابلہ گا۔

متعلقہ عنوان :