رینجرز کے معاملے کو بڑاایشونہ بنایاجائے، رینجرزاختیارات کے معاملے پر بیٹھ کر بات ہوسکتی ہے، سید خورشید احمد شاہ

اتوار 13 دسمبر 2015 20:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 دسمبر۔2015ء) قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی صدر بشارت مرزاکی جانب سے منعقدہ روایتی سالانہ دعوت حلیم میں کہاہے کہ رینجرز کے معاملے کو بڑاایشونہ بنایاجائے، رینجرزاختیارات کے معاملے پر بیٹھ کر بات ہوسکتی ہے، پنجاب میں اگر کرپشن پر کارروائیاں ہوں تو بہت سے لوگ ملک چھوڑ کر بھاگ جائیں گے۔

(جاری ہے)

اگر رینجرز کے معاملے کو سیاسی بنایاگیاتو جرائم پیشہ ناصر کو فائدہ ہوگا۔میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جس طرح میڈیاپر ڈاکٹرعاصم کے معاملے کو بغیر کسی ثبوت کے بڑھاچڑھاکر پیش کیاگیا،ایسادنیامیں کہیں نہیں ہوتا۔انہوں نے کہاکہ اگر سیاستدان ریاست دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہوتورینجرز کو چاہئے کہ اس کی گرفتاری سے پہلے وزیراعلیٰ سے ون ٹوون ملاقات کرکے ان کو اعتماد میں لیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :