بے کا امن وامان ہمیں عزیز ہے، رینجرزکو کراچی میں بلوایاتھا،آئینی تقاضہ ہے اب معاملہ اسمبلی میں پیش کریں، صوبائی وزیر نثار کھوڑو

اتوار 13 دسمبر 2015 20:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 دسمبر۔2015ء) سینئر صوبائی وزیر برائے تعلیم وپارلیمانی امورنثاراحمدکھوڑونے کہاہے کہ صوبے کا امن وامان ہمیں عزیز ہے، ہم نے ہی رینجرزکو کراچی میں بلوایاتھا،آئینی تقاضہ ہے کہ اب معاملہ ہم اسمبلی میں پیش کریں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی صدر بشارت مرزاکی جانب سے منعقہ روایتی سالانہ دعوت حلیم میں شرکت کے موقع پرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ اراکین اسمبلی اس بات پر بحث نہ سہی کم ازکم اس کی توثیق کریں گے،رینجرزکا معاملہ اسمبلی کے ایجنڈے میں رکھاگیاہے،جلد ہی اسمبلی میں اٹھایاجائے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ رینجرزکو ہم نے واپس نہیں بھیجاابھی بھی وہ یہیں موجودہے، ان کو جولائی میں ایک سال کے لئے بلایاگیاتھا ،جہاں تک بات اختیارات کی ہے تو لاء انفورسمنٹ اداروں کو حکومتیں ہی بلاتی ہیں اور وہی اختیارات دینے کی مجازہوتی ہیں ،جلد ہی یہ معاملہ حل کرلیاجائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ لوگوں کو تحفظ فراہم کیاجائے،ہم ہی نے رینجرزکو کہاکہ آؤ اور پولیس کی مددکرو۔انہوں نے کہاکہ ہماری خواہش ہے کہ صوبے میں امن وامان قائم رہے، ایک اور سوال کے جواب میں نثارکھوڑونے کہاکہ ڈاکٹرعاصم ابھی نیب پاس ہیں ،پولیس کے مطابق رینجرزکی طرف سے درج ایف آئی آر میں کافی نقائص ہیں ،پولیس نے تو ایک لحاظ سے ان کو تفتیش سے بری کردیاہے لیکن چونکہ کیس نیب میں ہے اس لئے نیب کے سپرد کیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :