سینیٹر شاہی سید کا عامر زیب کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

اتوار 13 دسمبر 2015 20:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 دسمبر۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید ،جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری نے ضلع کورنگی ناتھا خان گوٹھ وارڈ کے جنرل سیکریٹری عامر زیب کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے ،باچا خان مرکز سے جاری کردہ مشترکہ تعزیتی بیان میں پارٹی رہنماؤں نے مذید کہا کہ غم کی اس گھڑی میں پوری پارٹی عامر زیب کے ساتھ شریک ہے ،ہم پسماندگان کے صبر جمیل اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہیں۔