گوانتانامو بے کے سابق اسیر نے انتہا پسندی کی مذمت کردی

اگر انتہا پسند برطانیہ سے ناراض ہیں تو جہنم میں جاسکتے ہیں،شاکر عامر کا برطانوی اخبار کوانٹرویو

اتوار 13 دسمبر 2015 20:37

گوانتانامو بے کے سابق اسیر نے انتہا پسندی کی مذمت کردی

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 دسمبر۔2015ء ) امریکا کے بدنام زمانہ حراستی مرکز گوانتانامو بے سے اکتوبر میں رہائی پانے والے برطانوی شہری نے اپنے پہلے انٹرویو میں انتہاپسندی کی مذمت کردی۔شاکر عامر نے برطانوی روزنامے میل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انتہا پسند برطانیہ سے ناراض ہیں تو جہنم میں جاسکتے ہیں۔انھوں نے دہشت گردی کے حالیہ حملوں اور خاص طور پر 2013ء میں لندن میں ایک برطانوی فوجی کے اندوہناک قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ آپ اپنے آپ کو اس ملک میں رہنے کا کیسے حق دے سکتے ہیں ،جب آپ لوگوں کے ساتھ رہتے ہیں اور ایک عام بندے کے طرح کردار ادا کرتے ہیں۔پھر آپ سڑک پر نکلتے ہیں اور لوگوں کو قتل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔شاکر عامر اکتوبر میں گوانتانامو بے سے رہائی کے بعد برطانیہ واپس آئے تھے۔وہ کیوبا میں واقع امریکا کے اس بدنام زمانہ حراستی مرکز میں چودہ سال تک قید رہے تھے اور ان کے خلاف کسی بھی الزام میں کوئی فردِ جْرم عائد نہیں کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :