دنیا کا عمر رسیدہ ترین شادی شدہ جوڑا

muhammad ali محمد علی اتوار 13 دسمبر 2015 21:19

دنیا کا عمر رسیدہ ترین شادی شدہ جوڑا
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.13دسمبر 2015 ء) دنیا کے عمررسیدہ ترین شادی شدہ جوڑے کی مشترکہ عمر 213 سال ہے اور وہ اپنی شادی کی 90 ویں سالگرہ رہے ہیں۔110سالہ کرم چند اور 103 سالہ کرتاری چند براڈفورڈ، ویسٹ یارک شائر میں رہتے ہیں۔دونوں کی شادی 11دسمبر 1925 کو برطانوی ہند میں ہوئی۔کرم چند اور کرتاری چند کی تاریخ پیدائش بھی نومبر ا کے مہینے کی ہے۔

لمبی عمر کے باوجود دونوں کی صحت بھی بہت اچھی ہے۔

(جاری ہے)

کرم چند اور کرتاری چند 1965 میں براڈفورڈ منتقل ہوگئے تھے۔ اُن کے 8 بچے ، 27 پوتے پوتیاں نواسے نواسیاں اور 23 پڑپوتے پوتیاں پڑنواسے نواسیاں ہیں۔کرم چند اور کرتاری چند اپنے سب سے چھوٹے بیٹے پاول چند ، اس کی بیوی اور اُن کے چار میں سے دو بچوں کے ساتھ رہتے ہیں۔پاؤل چند کا کہنا ہے کہ 110 سال کی عمر میں اتنی اچھی صحت اور شادی کی 90 ویں سالگرہ کسی کے لیے بھی زندگی کے اہم سنگ میل ہیں۔10 نومبر کو پیدا ہونے والے کرم چند اور 1 نومبر کو پیدا ہونے والی کرتاری چند نے پچھلے ماہ ہی ویسٹ فیلڈ میں ایک نیا شاپنگ سنٹر کھولا ہے۔

متعلقہ عنوان :