وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو سندھ حکومت کے ساتھ محاذ آرائی ٹھنڈا کرنیکا ٹاسک دیدیا
وفاقی اور سندھ حکومت کی ایک دوسرے کے خلاف الزام تراشی کی وجہ سے سندھ میں گورنر راج لگنے کی قیاس آرائیاں بڑھ گئیں پی پی پی اور وفاقی حکومت کی لڑائی نورا کشتی ہے، نوازشریف بھی رینجرز کے اختیارات سے نالاں ہیں،سیاسی حلقوں کا موقف
اتوار 13 دسمبر 2015 21:43
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13دسمبر۔2015ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے سندھ حکومت کے ساتھ محاذ آرائی کو ٹھنڈا کرنے کیلئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو خصوصی ٹاسک دیدیا ہے۔وزیرخزانہ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سمیت آصف علی زرداری کو بھی اعتماد میں لیں گے۔ہفتہ 12دسمبر کووفاقی حکومت اور سندھ حکومت نے ایک دوسرے کے خلاف بھرپور الزام تراشی کی جس کی وجہ سے یہ قیاس آرائیاں بڑھ گئیں کہ سندھ میں گورنر راج لگنے کے بہت زیادہ امکانات ہیں۔
چونکہ ماضی میں نواز حکومت کا سندھ میں لگایا گیا گورنر راج انکی اپنی وفاقی حکومت بھی بہا لے گیا تھا اس لئے وزیراعظم میاں نوازشریف کسی صورت ایسی صورتحال سے دوچار نہیں ہونا چاہتے اور میثاق جمہوریت کے اصولوں کے مطابق پی پی پی کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں۔(جاری ہے)
اسلام آباد کے سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ پی پی پی اور وفاقی حکومت کی لڑائی نورا کشتی ہے کیونکہ میاں نوازشریف بھی رینجرز کے اختیارات سے نالاں ہیں اور انہیں خدشہ ہے کہ رینجرز کے یہی اختیارات جب پنجاب میں استعمال ہوئے تو انہیں سہارا دینے والا کوئی نہیں ہوگا۔
لہٰذا سکرپٹ کے مطابق وزیرداخلہ سے ایک تلخ پریس کانفرنس کروائی گئی اور پھر سندھ حکومت نے اس کا جواب بھی اسی تلخی سے دیا جس سے نوازشریف اور آصف زرداری یہ تاثر پیدا کرنے میں کامیاب رہے کہ رینجرز کے اختیارات پر دونوں اتحادی لڑ پڑے ہیں۔رینجرز کے اختیارات سے متعلق سندھ حکومت معاملہ آج اسمبلی میں لے جانے کا پختہ ارادہ رکھتی ہے اور دوسری طرف وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار پی پی پی کی قیادت کو اعتماد میں لینے کیلئے متحرک ہوچکے ہیں چونکہ دونوں پارٹیوں کی قیادت اب بھی اس نکتے پر متفق ہے کہ اگر میثاق جمہوریت توڑ دیا گیا تو پھر سارے سیاسی معاملات اسٹبلشمنٹ کے ہاتھ میں چلے جائیں گےمزید اہم خبریں
-
مودی اور راہول گاندھی سے ان کی متنازع تقاریر پر جواب طلب
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ﷺ کے مزار پر حاضری
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
وزیراعظم کا فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج کا اعلان ، سمگلنگ اور سمگلروں کا قلع قمع کرکے خطہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.