رینجرز کے قیام اور اختیارات سے متعلق پیپلز پارٹی نے قرارداد کا مسودہ منظوری کے لیے قیادت کو بھیج دیا

اتوار 13 دسمبر 2015 22:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 دسمبر۔2015ء) رینجرز کے قیام اور اختیارات سے متعلق پیپلز پارٹی نے قرارداد کا مسودہ منظوری کے لیے قیادت کو بھیج دیاہے۔ ذرائع کے مطابق آئین کے آرٹیکل 147 کے تحت قرارداد میں رینجر کے قیام کی توثیق کی جائے گی۔قرارداد میں دہشتگردی کے خلاف رینجر اختیارات کے استعمال کو وزیراعلی سندھ کی پیشگی اجازت سے مشروط کی ترامیم شامل کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

قرارداد میں سندھ حکومت وفاق سے سفارش کرے گی کہ رینجر زکو انسداد دہشت گردی کے تحت دیے گئے ااختیارات چارنکات سے مشروط کیے جائیں۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومت سندھ کی چار شرائط میں اہم سیا سی شخصیات ،سرکاری دفاتر،افسران اورفلاحی اداروں کے خلاف رینجر کو اے ٹی اے کے تحت براہ راست کارروائی کا اختیار نہیں ہوگا۔قرارداد میں حکومت سندھ کی چار نکاتی شرائط کو رینجر اختیارات سے متعلق نوٹیفکیشن کا حصہ بنانے کا مطالبہ بھی کیا جائے گا ۔