چوہے بلی کاکھیل ختم ہوناچاہیے، تحریک انصاف نے رینجرز کے اختیارات میں اضافہ نہ کرنے کیخلاف احتجاج کی دھمکی دے دی
رینجرز کے اختیارات کے معاملے پر سندھ حکومت حیل وحجت سے کام لے رہی ہے، رینجرز کی کارروائیوں کا اثر پی پی لیڈر شپ پر پڑرہا ہے، عمران اسماعیل رینجرز کو پر کٹے کبوتر کی طرح نہیں دیکھنا چاہتے، پی پی نے اگررینجرز کے اختیارات میں اضافہ نہ کیا تو اسمبلی میں احتجاج کریں گے ، فیصل واوڈا
اتوار 13 دسمبر 2015 22:01
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 دسمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے رینجرز کے اختیارات میں اضافے کے لئے احتجاج کی دھمکی دے دی ہے۔ اتوار کو فیصل واوڈا کی رہائش گاہ پر ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ رینجرز کے اختیارات کے معاملے پر سندھ حکومت حیل وحجت سے کام لے رہی ہے۔ رینجرز کی کرپشن کے خلاف کارروائی کا براہ راست اثر پی پی پی کی قیادت پر پڑرہا ہے۔
یہ چوہے بلی کا کھیل ختم ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز کرپشن کے خلاف کارروائی کررہی ہے جس کا اثر براہ راست پی پی کی لیڈر شب پر پڑرہا ہے۔ ہم رینجر ز کو اپنی بقا کا ضامن سمجھتے ہیں۔ رینجرز نے کراچی میں امن کے قیام کے لئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کے پر امن انعقاد کا سہرا بھی رینجرز کوجاتا ہے ۔(جاری ہے)
پی پی چوہے بلی کا کھیل کھیل رہی ہے۔
اس کا نقصان جمہوریت کو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز کو پر کٹے کبوتر کی طرح نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔ پی پی نے اگررینجرز کے اختیارات میں اضافہ نہیں کیا تو اسمبلی میں احتجاج کریں گے اور رینجرز کے اختیارات میں اضافہ ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔اس موقع پر فیصل وواڈا نے کہا کہ رینجرز شہر میں امن لے کر آئی ہے۔ اختیارات میں توسیع نہ کی گئی تو پھر احتجاج کریں اور اپنا لائحہ عمل طے کریں گے۔انہوں نے الزام لگایا کہ آئی جی سندھ قتل میں ملوث ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال بے بس آدمی ہیں۔ رینجرز کے اختیارات کا معاملہ اسمبلی میں گیارہویں نمبر پر رکھاہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
-
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
-
ملک بھر میں چائنیز کی سیکورٹی ہائی الرٹ، بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز
-
اسٹیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورک چارج ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری
-
چوھدری شافع حسین سے ترکیہ کے قونصل جنرل کی ملاقات، پنجاب اور ترکیہ کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
-
روس ایک وسیع مارکیٹ ہے ، پاکستانی برآمد کنندگان تجارت کو فروغ دے کر کثیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں، وفاقی وزیرجام کمال خان
-
گورنر سندھ کا حیدرآباد میں آئی ٹی پروگرام کے آغازکا اعلان
-
بجلی ایک ماہ کیلئے 5 روپے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.