جماعت اسلامی کے کامیاب افراد عوام کی بلاتفریق خدمت کریں،محمد اسلام

اتوار 13 دسمبر 2015 22:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 دسمبر۔2015ء) جماعت اسلامی کے افراد بلاتفریق عوامم کے خدمت کریں اور رلوگوں کے بنیادی مسائل کئے جائیں۔ شفاف انتخاب نہ کرائے جانا ایک المیہ اور ظلم ہے۔ یونین کمیٹی داوٴد چورنگی کو علاقے کی مثالی یوسی بنایا جائے۔ یہ بات جماعت اسلامی ضلع بن قاسم کے امیر محمد اسلام نے یونین کمیٹی داوٴد چورنگی لانڈھی میں جماعت اسلامی کے کامیاب ہونے والے چیئرمین مولانا محمد زرین اور وائس چیئرمین معراج محمد خان سواتی ودیگر کونسلرز سے خصوصی ملاقات اور انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر امیر زون محمد نواز خان ودیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ محمد اسلام نے کہا کہ کراچی میں سسٹم کے تحت دھاندلی کی گئی اور انتخابی نتائج کو تبدیل کیا گیا۔

(جاری ہے)

درست نتائج نہیں آسکے گے۔ انتخابی ووٹر لسٹوں میں لاکھوں کی تعداد میں بوگس ووٹ کا اندراج ہے اور جماعت اسلامی کے تحفظات اور احتجاج کے باوجود ان ہی بوگس لسٹوں پر بلدیاتی انتخاب کرائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ 75فیصد لوگوں نے فرسودہ انتخابی عمل سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے جوکہ انتہائی تشویشناک ناک بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کامیاب افراد اسمبلی میں آواز حق بلند کریں گے اور کراچی کے مسائل حل کیلئے پوری قوت کے ساتھ کام کیا جائے گا۔