تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ پاکستان کی خوشحالی کاضامن ہوگا،اسماعیل راہو

تاپی منصوبہ ایشیائی خطہ میں معاشی انقلاب لاسکتا ہے ،سیکریٹری اطلاعات محمداسلم ابڑو

اتوار 13 دسمبر 2015 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 دسمبر۔2015ء) تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کا سنگ بنیاد پاکستان کی خوشحالی کاضامن ہوگا،دس ارب ڈالر لاگت سے مکمل ہونے والا منصوبہ 2018 میں معاشی ترقی کی ایک تاریخ رقم کرے گاجس کاسہراوزیراعظم نوازشریف کوجاتاہے ،پاکستان ، ترکمانستان اور افغانستان میں بجلی کی درآمد کے لیے مفاہمتی یاداشت پر دستخط خطے میں خوشی کی لہردوڑگئی ہے ان خیالات کااظہارمسلم لیگ ن سندھ کے صدرمحمداسماعیل راہو،سیکریٹری اطلاعات محمداسلم ابڑواوردیگرپارٹی رہنماوٴں نے میڈیاہاوٴس کرچی سے جاری اپنے ایک بیان مییں کیا ،اسماعیل راہونے کہاکہ مفاہمت کے تحت ترکمانستان افغانستان کے راستے پاکستان کو بجلی برآمد کر ے گا جس سے لوڈشیڈنگ خاتمے میں مددملے گی،اسماعیل راہوکاکہناتھاکہ توانائی سے متعلق تمام منصوبے ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہیں ، پاکستان چین اقتصادی راہداری کئی منصوبوں کا مجموعہ ہے ، تاپی منصوبہ خطے میں امن اور تجارت کے فروغ کا ذریعہ بنیں گے تجارتی ریل پیل سے روزگارکے مواقع پیداہوں گے ،سیکریٹری اطلاعات سندھ محمداسلم ابڑونے کہا ہے کہ تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ خطے کی معاشی صورتحال بدل دے گا ، وزیراعظم نوازشریف بدولت آج منصوبے کا آغاز ممکن ہوا ، اسلم ابڑونے کہا کہاتاپی گیس پائپ لائن منصوبے کا سنگ بنیاد تاریخی موقع ہے ، منصوبہ خطے کی معاشی صورتحال بدل دے گا ، تاپی منصوبہ ایشیائی خطہ میں معاشی انقلاب لاسکتا ہے منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے وزیراعظم کاوشیں رنگ لائیں گی انشاء اللہ جلدخوشحالی کادوردورہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :