بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم کی شاندار کامیابی پر لانڈھی نمبر 4 اور نارتھ ناظم آباد میں جشن فتح کی تقریبات
رکن رابطہ کمیٹی عادل خان ، سی ای سی، اراکین اسمبلی، نامور شخصیات سمیت بڑی تعداد میں خواتین ،نوجوانوں ، بچوں، بزرگوں کی شرکت
اتوار 13 دسمبر 2015 22:15
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 دسمبر۔2015ء) بلدیاتی انتخابات 2015ء میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والے حق پرست امیدواران کے اعزاز میں متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے لانڈھی نمبر 4 عمران شہید فیملی پار ک میں جشن فتح منعقد کیا گیا۔ جشن فتح کی تقریب سے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے لندن سے ٹیلیفونک خطاب کیا ۔پروگرام میں رکن رابطہ کمیٹی عادل خان، اراکین سی ای سی فرخ اعظم، عارف حیدر، حق پرست اراکین اسمبلی آصف حسنین، وقار شاہ، لانڈھی سیکٹر و یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان سمیت بڑی تعداد میں مرد، نوجوان، خواتین، بزرگ، بچے اور معززین لانڈھی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر شرکاء کے لئے خصوصی ورائٹی پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں ملکی اور بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار محمد علی شہکی ، حسن جہانگیر ،ریحان جمال ، یونس جانی ، ممنون خان ، عابد رشک، گلوکارہ رابعہ علی ، بیلا خان ، کامیڈین ، سلیم آفریدی ، ولی شیخ فیصل جان اور دیگر نے ملکی اور بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار ، گلوکارائیں اورکامیڈین اور فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے تقریب کے شرکاء سے خوب داد وصول کی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.