جامعہ کراچی: ڈاکٹر آف فارمیسی (صبح وشام) اور ماسٹرز پروگرام کی داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان

اتوار 13 دسمبر 2015 22:44

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13دسمبر۔2015ء) جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر آف فارمیسی (صبح وشام) اور ماسٹرز مارننگ پروگرام میں ٹیسٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں کی ”فہرستیں“ جاری کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر آف فارمیسی (صبح و شام) اور ماسٹرز پروگرام کے ایسے طلبہ جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرست میں آچکے ہیں، وہ اپنی داخلہ فیس 15 تا 18 دسمبر 2015ء تک جامعہ کراچی کے جمنازیم ہال نزد پوسٹ آفس میں صبح 9:30 تا دوپہر ایک بجے تک جمع کرا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایسے طلبا و طالبات جو جاری کرہ داخلہ فہرست سے مطمئن نہیں ہیں وہ انہی تاریخوں میں 500 روپے کے عوض کلیم فارم یو بی ایل بینک کیمپس برانچ سے حاصل / جمع کرا سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ کلیم فارم جامعہ کراچی کے جاری کردہ ٹیسٹ اسکور اور کلوزنگ پرسنٹیج کو مدنظر رکھتے ہوئے جمع کرائیں۔