ڈاکٹر عاصم کا میڈیکل چیک اپ کرالیا‘ صحت مند اور توانا ہیں،نیب

اتوار 13 دسمبر 2015 23:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13دسمبر۔2015ء) نیب حکام نے ڈاکٹر عاصم حسین کا میڈیکل چیک اپ کرالیا‘ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین صحت مند اور توانا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیب حکام نے ڈاکٹر عاصم حسین کا ابتدائی بیان ریکارڈ کر لیا ہے۔ ڈاکٹر عاصم حسین سے پی ایس او‘ سوئی نادرن گیس میں بھرتیوں ‘ ہسپتال کی اراضی الاٹمنٹ سے متعلق سوالات پوچھے گئے۔ نیب حکام نے مزید کہا کہ کل بروز سوموار کو عاصم حسین سے باضابطہ طور پر تفتیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :