کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی 84 انچ قطر کی مین لا ئن پھٹ گئی ، پا نی سڑک پر بہنے لگا

افسران و عملہ گزشتہ 36 گھنٹوں سے پائپ لا ئن کی تبدیلی کیلئے کا م میں مصروف لا ئن کا پا نی فوری بند کر دیا گیا ،CODفلٹر پلا نٹ کا والو و بھی بند

اتوار 13 دسمبر 2015 23:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13دسمبر۔2015ء) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی نظا رت ( عقب عزیز بھٹی پا رک ) پر 84 انچ قطر کی مین لا ئن (سا ئفن) گزشتہ روز پھٹ گئی تھی جس کی وجہ سے اس کا پا نی سڑک پر بہنے لگا ، واٹر بورڈ کے افسران و عملہ گزشتہ 36 گھنٹوں سے پائپ لا ئن کی تبدیلی کے لئے کا م کر رہا ہے ، پھٹنے والی لا ئن کا پا نی فوری طور پر دھا بیجی سے بند کر دیا گیا ہے ، جبکہ CODفلٹر پلا نٹ کا والو و بھی بند کیا جا رہا ہے ، واٹر بورڈ کی مخدوش پا ئپ لا ئن گریٹر کراچی واٹر اسکیم کے تحت 1958 میں ڈالی گئی تھی اور اس کا پائپ KDAپائپ فیکٹر ی میں تیار کیا گیا تھا اس لا ئن میں 3 رو ز قبل معمو لی رساؤ ہو گیا تھا جس کی مر مت کے لئے عملی کا رروائی جا ری تھی تا ہم پا ئپ لا ئن گزشتہ روز پھٹ گئی اور اس کے پھٹنے سے پا نی سڑکوں پر آگیا پا نی کی پائپ لا ئن کا پا نی بند کر نے کے لئے دھا بیجی سے پا نی بند کیا گیا اور کرین کے ذریعے گیٹ گر ا دیا گیا تا ہم لا ئن میں موجود پانی کا بہا ؤ تیز ہو نے کی وجہ سے پا ئپ لا ئن کی تبدیلی کا م نہیں کیا جا سکا ہے جبکہ متبا دل پا ئپ اور ہیوی مشینری متا ثرہ مقام پر پہنچا دی گئی ہیں جیسے ہی پانی کی فراہمی مکمل طور پر بند ہو گی پا ئپ کی تبدیلی کا کا م فوری طور پر شروع کر دیا جا ئے گا جو کہ آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں میں مکمل کر لیا جا ئے گا لا ئن سے بہنے والے پانی کی نکا سی کے لئے ثمر پمپس بھی لگا دئیے گئے ہیں تا کہ پا نی تیزی سے بہہ جا ئے لیکن خیا ل ہے کہ قر ب و جوار کے نا لے بند ہو نے کی وجہ سے خا ص طور پر اردو یو نیو رسٹی سے نیشنل بینک تک نا لو ں نے پا نی نہیں لیا اس وجہ سے پا نی سڑکوں پر بہنے لگا تا ہم نہ صرف واٹر بورڈ بلکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی اور DMC(ایسٹ ) کا عملہ بھی علی الصبح سے پانی کی نکا سی کے لئے ہیوی مشینری اور پمپس کے ذریعے پا نی نکا لنے میں مصروف رہا جس کی وجہ سے 90 فیصد پا نی کی نکا سی کر دی گئی ہے اسی دوران بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ریسکیو ٹیم جو لو ڈر سے پا نی نکا ل رہی تھی لو ڈر لگنے سے نیشنل بینک کے سا منے پرانا والوو ٹو ٹ گیا جس سے پا نی بہنے لگا تا ہم اس لا ئن کو بند کردیا گیا اور والوو کی مرمت کا کا م بھی مکمل کر لیا گیا ہے ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید اور چیف انجینئرز دن بھر کا م کی نگرانی کر تے رہے اور پا نی کی نکا سی کو ممکن بنا یا اس مو قع پر ایم ڈی واٹر بورڈ کے علا وہ ایڈ منسٹریٹر KMCسجا د عبا سی ، ڈپٹی کمشنر (ایسٹ ) آصف جا ن ، اور ایڈ منسٹریٹر ZMC (ایسٹ) رحمت اللہ شیخ ، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعو د عا لم نے بھی ریسکیو کے کا م کا معا ئنہ کیا واٹر بورڈ کے سا تھ بلدیہ عظمیٰ کراچی ، DMC(ایسٹ) کے افسران و عملہ نے بھر پو ر تعا ون کیا ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید نے کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی ، ایڈ منسٹر یٹر سجا د عبا سی ، ڈپٹی کمشنر ایسٹ آصف جا ن ، ایڈ منسٹریٹر DMC (ایسٹ) رحمت اللہ شیخ کا خصو صی طور پر شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے واٹر بورڈ کے ساتھ مکمل تعاون کیا جس کی وجہ سے پا نی کی نکا سی ممکن ہو سکی واضح رہے کہ متاثرہ پا ئپ لا ئن کی تبدیلی کا کا م آئندہ 36 گھنٹوں میں مکمل کر لیا جا ئے گا ایم ڈی واٹر بورڈ نے متا ثر ہو نے والے شہریوں سے معذرت کی ہے ، جنہیں سڑکوں پر پا نی بہنے سے ٹریفک کی دشواری کا سا منا کر نا پڑا پانی کی دوسری 84 انچ قطر کی دو لا ئنوں سے فراہم جا ری ہے تا ہم جمشید ٹا ؤن ، کیما ڑی ، لیا ری ، ڈیفنس ، کلفٹن اور بعض علا قوں میں پا نی کی فراہمی جز وی طور متا ثر ہو گی ، پانی کی کمی 60 ملین گیلن ہو گی ، ایم ڈی واٹر بورڈ نے شہریوں سے پانی احتیا ط و کفا یت شعا ری سے استعمال کر نے کی اپیل کی ہے

متعلقہ عنوان :