لاہور ہائیکورٹ نے ماڈل ایان علی کی کرنسی سمگلنگ کیس سے بریت کے لئے دائر درخواست میں ترمیم کرنے کی اجازت دے دی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 14 دسمبر 2015 11:23

لاہور ہائیکورٹ نے ماڈل ایان علی کی کرنسی سمگلنگ کیس سے بریت کے لئے دائر ..

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان نے کیس کی سماعت کی۔ ایان علی کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ محکمہ کسٹمز انٹیلی جنس نے ایان علی کیخلاف پانچ لاکھ ڈالر کرنسی سمگل کرنے کی کوشش کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ کسٹمز حکام نے ایان علی کو روالپنڈی ایئرپورٹ کے اس مقام سے گرفتار کیا جہاں جانے کے لئے بورڈنگ کارڈ کی ضرورت نہیں ہوتی۔

(جاری ہے)

پاکستانی شہریوں کو کرنسی سمگلنگ سے متعلق سٹیٹ بینک کے سرکلرسے متعلق معلومات ہونا ضروری نہیں ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ کسٹم حکام نے ایان علی چار ماہ تک غیر قانونی حراست میں رکھا اور ان پر کوئی جرم ثابت نہیں ہوسکا۔ ایان علی کوکسی جرم میں ثبوت پیش کئے بغیر فرد جرم عائد نہیں کی جاسکتی اس لیے کسٹم کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست میں ترمیم کی بھی اجازت دی جائے۔ عدالت نے ایان علی کے وکیل کو درخواست میں ترمیم کرنے کی اجازت دے دی۔