ویسٹ انڈین سپنر مارلن سیموئل پر ایک سال باؤلنگ کرانیکی پابندی عائد

پیر 14 دسمبر 2015 11:35

ویسٹ انڈین سپنر مارلن سیموئل پر ایک سال باؤلنگ کرانیکی پابندی عائد

دبئی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار14دسمبر- 2015ء) ویسٹ انڈین باؤلر مارلن سیموئل کا باؤلنگ ایکشن غیر قانونی قرار دے دیا گیا ، آئی سی سی کا کہنا ہے کہ وہ ایک سال تک باؤلنگ نہیں کرا سکیں گے ۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کے مطابق مارلن سیموئلز کا باؤلنگ ایکشن قوانین کے مطابق درست نہیں ہے ، ان کے بازو کا خم 15 ڈگری سے زیادہ ہے اس لیے ان پر ایک سال کی پابندی عائد کی جاتی ہے ۔ 34 سالہ مارلن سیموئلز ایک سال کے بعد باؤلنگ ایکشن کا تجزیہ کرا کے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں بحالی کی اپیل کر سکتے ہیں ۔ واضح رہے کہ ان کا باؤلنگ ایکشن اکتوبر میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں مشکوک قرار دیا گیا تھا ۔ مارلن سیموئیلز کو 2013ء میں بھی اپنی تیز ڈلیوری پھینکنے سے روک دیا گیا تھا ۔