اداکارہ سمیتا پاٹیل کو مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے

پیر 14 دسمبر 2015 11:53

اداکارہ سمیتا پاٹیل کو مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 دسمبر۔2015ء)آرٹ اور کمرشل فلموں کی وراسٹا ئل بالی وڈ اداکارہ سمیتا پاٹیل کو مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے۔بالی ووڈ کی چاکلیٹی اداکارہ سمیتاپاٹیل نے 17اکتوبر 1955ئمیں پونا میں جنم لیا،وہ تھوڑا عرصہ اداکاری کے میدان میں رہیں لیکن ان مٹ نقش چھوڑ گئی۔

(جاری ہے)

ایک دہائی کے اندر انہوں نے اسی فلموں میں اپنے دور کے نامور اسٹارز دلیپ کمار ، امیتابھ بچن ، نصیر الدین شاہ ، راج ببر، راجیش کھنہ کے مقابلے میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

ابھی وہ پردہ اسکرین پرکامیاباں سمیٹ ہی رہی تھیں کہ13 دسمبر 1986 کوبیٹے پرتیک ببر کی پیدائش کے وقت کچھ پیچیدگیاں پیدا ہونے سے وہ جانبر نہ ہوسکیں اورصرف 31سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوئیں مگر اپنے چاہنے والوں کے دل میں آج بھی زندہ ہیں۔