نمائشی میچ ، ماریا شراپوا نے میڈیسن کیز کو ہرا دیا

پیر 14 دسمبر 2015 11:57

نمائشی میچ ، ماریا شراپوا نے میڈیسن کیز کو ہرا دیا

لاس اینجلس (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار14دسمبر- 2015ء) روسی ٹینس سٹار ماریا شرا پوا نے لاس اینجلس میں کھیلے گئے نمائشی میچ میں میڈیسن کیز کو شکست سے دوچار کر کے شائقین کے دل موہ لئے ۔ تفصیلات کے مطابق لاس اینجلس میں نمائشی میچ کی میزبان شیرا پوا خود تھی ۔

(جاری ہے)

ماریا شراپوا اینڈ فرینڈز کے عنوان سے نمائشی میچ کا مقصد شہر میں عالمی ٹینس کا فروغ تھا ۔ 5 بار کی گرینڈ سلیم چیمپئن ماریہ شرا پوا نے پہلا سیٹ 6-7 سے ہارنے کے بعد کم بیک کیا اور اگلے دونوں سیٹ 1-6 اور 9-11 سے جیت لیے ۔ اس موقع پر شراپوا کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ لاس اینجلس میں پھر سے ٹینس میچ ہوں اس لیے انہوں نے سوچا کہ کسی طویل ٹینس ٹورنامنٹ سے پہلے نمائشی میچ کھیلنا زیادہ مزیدار ہو گا ۔