لاہور : پنجاب یونیورسٹی میں سی ٹی ڈی کا چھاپہ ، 2 اسسٹنٹ پروفیسرز سمیت ایک طالبعلم گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 14 دسمبر 2015 11:58

لاہور : پنجاب یونیورسٹی میں سی ٹی ڈی کا چھاپہ ، 2 اسسٹنٹ پروفیسرز سمیت ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 دسمبر 2015 ء): انسداد دہشت گردو فورس نے پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل میں چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں دو اسسٹنٹ پروفیسرز سمیت ایک طالبعلم کو گرفتار کر لیا گیا ہے .

(جاری ہے)

حراست میں لیئے گئے پروفیسرز میں عمر سعید اور عمر نواز جبکہ وقاص نامی ایک طالبعلم بھی شامل ہے. ذرائع کے مطابق تینوں افراد کو ہاسٹل میں چھاپہ مار کر کالعدم تنظیم سے روابط کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے. واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایک پروفیسر کو حراست میں لیا گیا تھا. دوسری جانب پروفیسرز اور طالبعلم کی حراست پر پنجاب یونیورسٹی کے طلبا سراپا احتجاج ہیں.