ہالی ووڈ سپورٹس ڈرامہ فلم”کنکیوژن “25دسمبرریلیز ہو گی

پیر 14 دسمبر 2015 12:06

ہالی ووڈ سپورٹس ڈرامہ فلم”کنکیوژن “25دسمبرریلیز ہو گی

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 دسمبر۔2015ء) ہالی ووڈ کی آنے والی امریکن سپورٹس ڈرامہ فلم ”کنکیوژن“25دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی-پیٹر لینڈسمین کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک امریکی فٹ بالر کی حقیقی داستان پر مبنی ہے جو ایک پراسرار دماغی بیماری کا شکار ہوجاتا ہے ۔

(جاری ہے)

فلم میں ول سمتھ ، گوگو مباتھا ، ایلس بیلڈون سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ کولمبیا پکچرز کے بینر تلے بننے والی فلم 25 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔