دلہے کے لمبے بالوں پر تنازع، دلہے نے دلہن کو شادی کے دن کی طلاق دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 14 دسمبر 2015 12:16

دلہے کے لمبے بالوں پر تنازع، دلہے نے دلہن کو شادی کے دن کی طلاق دے دی

ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 دسمبر 2015 ء): دلہے کے لبمے بالوں پر تنازع، شادی ہی کے دن دلہے نے اپنی دلہن کو طلاق دے دی . تفصیلات کے مطابق واقعہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پیش آیا.دلہا اپنی نئی نویلی دلہن کے ساتھ تصویر کے لیے پوز بنا رہا تھا جب دلہن کی ماں نے دلہے کو اپنے لمبے بال باندھتے ہوئے دیکھا جس دلہن کی ماں نے دلہے سے بال کٹوانے کا کہا جس پر دلہے نے رضا مندی کا اظہار کرتے ہوئے شادی کی تقریب کے بعد بال کٹوانے کی حامی بھر لی .

(جاری ہے)

دلہن کی ماں نے دولہے سے ابھی بال کٹوانے کی ضد کی جس پر تنازع کھڑا ہو گیا. دلہن نے بتایا کہ میری ماں اور شوہر کے مابین تلخ کلامی اور بحث چھڑ گئی میری ماں نے مجھے اپنی جانب کھئنچتے ہوئے پوچھا کہ مجھ میں سے اور اپنے خاوند میں سے کسی ایک کو چُن لو ، لہٰذا میں نے اپنی ماں کی طرف اشارہ کیا جس پر دلہے نے صاف کہا کہ وہ کسی بھی قسم کی کوئی شرط نہیں مانے گا اور اتنا کہتے ہی اس نے مجھے طلاق دے دی. دلہن کا کہنا ہے کہ مجھے اب تک یقین نہیں آیا کہ میری شادی ایک معمولی بحث کے بعد اتنی آسانی سے ٹوٹ گئی.