جہانیاں، اردو ادب کے معروف شاعر،ادیب اور دانشورجون ایلیا کی84ویں سالگرہ منائی گئی

پیر 14 دسمبر 2015 12:34

جہانیاں، اردو ادب کے معروف شاعر،ادیب اور دانشورجون ایلیا کی84ویں سالگرہ ..

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14دسمبر۔2015ء) اردو ادب کے معروف شاعر،ادیب اور دانشورجون ایلیا کی84ویں سالگرہ منائی گئی اس سلسلے میں ان کے مداحوں اور ادبی حلقوں میں خصوصی تقاریب کا اہتمام کیاگیا جن میں جون ایلیا کی ا دبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔جون ایلیا 14دسمبر31 19ء کو بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ اور مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے جون ایلیا کے والدسیّد شفیق حسن ایلیا اپنے دور کے معلم،فلاسفر اور دانشور تھے۔

جون ایلیا بچپن سے ہی انقلابی سوچ کے حامل انسان تھے فن اور ادب سے لگاؤ انہیں ورثے میں ملا تھا وہ اردو کے عظیم شاعر ،ادیب اور دانشور رئیس امروہوی کے چھوٹے بھائی تھے۔جون ایلیا نے معروف کالم نگار و افسانہ نگار زاہدہ حنا سے شادی کی جو کہ پائیدار ثابت نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

جون ایلیا کو اردو،انگریزی،فارسی،عبرانی،ہندی اور دیگر زبانوں پر عبور حاصل تھا انہیں فلسفہ ،تاریخ،منطق اور یورپی ادب پر وسیع دسترس حاصل تھی ۔

جون ایلیا کے متعدد شعری مجموعے منظر عام پر آچکے ہیں جن میں ” گویا “ ” لیکن “ ” گمان “ ” یعنی “ اور دیگر قابل ذکر ہیں جون ایلیا نے نثر نگاری بھی کی انہوں نے یورپی ادب کی 35سے زائد نایاب کتب کے تراجم بھی کیے ۔جون ایلیا 8نومبر2002ء کو انتقال کر گئے تھے۔