عدم برداشت بہت وسیع اصطلاح ہے‘سونم کپور

پیر 14 دسمبر 2015 12:36

عدم برداشت بہت وسیع اصطلاح ہے‘سونم کپور

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14دسمبر۔2015ء)بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ عدم برداشت بہت وسیع اصطلاح ہے۔ آنے والے واقعات پر میڈیا بات چیت کرتے ہوے سونم کا کہنا تھا کہ میرے لیے عدم برداشت ایک بہت وسیع اصطلاح ہے۔

(جاری ہے)

میں نے بہت سے ممالک میں نسل پرستی کا سامنا کیا ہے،اگر ہمارے ملک سے لوگ دوسرے ممالک میں کام کر سکتے ہیں تو مجھے نہیں لگتا کہ دوسرے ممالک سے یہاں آکر آرٹسٹوں کے کام کرنے میں کوئی مسئلہ ہوگا۔سونم کا مزید کہنا تھا کہ ’میرے خیال سے آرٹ کو سیاست سے دور رکھنا بہتر ہے۔