بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے چیمپئن کا فیصلہ کل ہو گا

پیر 14 دسمبر 2015 12:56

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے چیمپئن کا فیصلہ کل ہو گا

ڈھاکہ ۔ 14 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14دسمبر۔2015ء) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے چیمپئن کا فیصلہ کل منگل کو ہوگا۔ فیصلہ کن معرکے میں کومیلا وکٹورینز اور بریسال بلز کی ٹیمیں پنجہ آزما ہوں گی۔

(جاری ہے)

میچ شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میں مصنوعی روشنیوں میں کھیلا جائے گا اور پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے شروع ہوگا۔ کومیلا وکٹورینز نے کوالیفائر ون میں رنگپور رائیڈرز کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ بریسال بلز نے کوالیفائر ٹو میں رنگپور رائیڈرز کو 5 وکٹوں سے ہرایا اور فائنل میں جگہ بنائی۔ کومیلا کی ٹیم مشرفی مرتضٰی کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ بریسال کی کپتانی کے فرائض محمد اللہ انجام دیں گے۔