آئی پی ایل 2016ء کی پلیئر ڈرافٹنگ کل ہو گی

پیر 14 دسمبر 2015 12:57

آئی پی ایل 2016ء کی پلیئر ڈرافٹنگ کل ہو گی

ممبئی ۔ 14دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14دسمبر۔2015ء) آئندہ برس شیڈول انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے نویں ایڈیشن کے سلسلے میں پلیئر ڈرافٹنگ منگل کو ممبئی میں ہو گی جس میں دو نئی فرنچائزز پونے اور راجکوٹ من پسند 10 کھلاڑیوں کا چناؤ کریں گی۔ آئی پی ایل کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دو نئی فرنچائزز کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کل ہو گی جبکہ کھلاڑیوں کی نیلامی کی تقریب 6 فروری کو ہو گی۔

(جاری ہے)

میچ فکسنگ کے باعث معطلی کا شکار چنائی سپر کنگز اور راجستھان رائلز کی جگہ پونے اور راجکوٹ نے لیگ میں شمولیت کی بڈ جیتیں تھیں، پونے 16 اور راجکوٹ 10 کروڑ روپے بھارتی کرکٹ بورڈ کا ادا کریں گی جبکہ معطلی کا شکار دونوں فرنچائزز لیگ میں شرکت نہ کرنے کے باوجود آئی پی ایل کی فیس ادا کریں گی۔ پلیئر ڈرافٹ میں بھارتی ٹیم کے چند بڑے نام جن میں دھونی، رائنا، ایشون، جدیجا شامل ہیں بھی خریداری کیلئے پیش ہوں گے۔ یاد رہے کہ آئی پی ایل کا نواں ایڈیشن 9 اپریل سے 29 مارچ تک کھیلا جائے گا۔