اسوا اکیڈمی نے ماڈل ٹاؤن اکیڈمی کو فٹ بال میچ میں5-3 سے شکست دی

پیر 14 دسمبر 2015 12:59

اسوا اکیڈمی نے ماڈل ٹاؤن اکیڈمی کو فٹ بال میچ میں5-3 سے شکست دی

اسلام آباد ۔ 14دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14دسمبر۔2015ء)اسلام آباد سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن( اسوا ) اکیڈمی نے ماڈل ٹاؤن اکیڈمی کو ایک دوستانہ فٹ بال میچ میں5-3 سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں اسوا اکیڈمی کو ماڈل ٹاؤن اکیڈمی کے خلاف1-0 گول کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں ماڈل ٹاؤن کلب نے ایک گول کرکے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کردیا، میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا، اسوا اکیڈمی نے چار اور ماڈل ٹاؤن اکیڈمی دو گول کئے، ریفری کے فرائض پاک سپورٹنگ فٹ بال کلب کے کوچ جعفر علی نے انجام دیئے۔