نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان دوسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ 18 دسمبر سے شروع ہوگا
پیر 14 دسمبر 2015 13:00
ہملٹن ۔ 14 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14دسمبر۔2015ء) نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 18 دسمبر سے سیڈن پارک، ہیملٹن میں شروع ہو گا۔ نیوزی لینڈ کو سری لنکن ٹیم کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ کیویز نے آئی لینڈرز کو پہلے میچ میں 122 رنز سے شکست دی تھی۔
(جاری ہے)
ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جائیگی جس کا پہلا میچ 26 دسمبر کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔
دوسرا ون ڈے 28 دسمبر، تیسرا 31 دسمبر، چوتھا 2 جنوری جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 5 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 7 جنوری جبکہ دوسرا اور آخری میچ 10 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 1983ء سے 2015ء تک مجموعی طور پر 30 میچز کھیلے گئے جس میں سے کیویز نے 12 اور آئی لینڈرز نے 8 میں کامیابی حاصل کی جبکہ 10 میچز ڈرا ہوئے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.