آئی سی سی نے کیریبئین آل راؤنڈر مارلن سیموئلز کی باوٴلنگ پر پابندی عائد کردی

پیر 14 دسمبر 2015 13:29

آئی سی سی نے کیریبئین آل راؤنڈر مارلن سیموئلز کی باوٴلنگ پر پابندی ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 دسمبر۔2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے آل راوٴنڈر مارلن سیموئلز کا باوٴلنگ ایکشن غیرقانونی ثابت ہونے پر اْن پر ایک سال کے لیے باوٴلنگ کرنے پر پابندی عائد کردی۔آئی سی سی نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ 34 سالہ آل راوٴنڈر کے باوٴلنگ ایکشن کو رواں سال اکتوبر میں سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں مشکوک قرار دیا گیا تھا جس کے بعد ان کے ایکشن کا جائزہ لیا گیا۔

مارلن سیموئلز کے ایکشن کو میچ انتظامیہ کی جانب سے مشکوک قرار دیئے جانے کے بعد آئی سی سی کے قوانین کے مطابق اس کا برسبین میں آزادانہ جائزہ لیا گیا۔جائزے میں یہ بات سامنے آئی کہ سیموئلز کا بازو باوٴلنگ کے دوران 15 ڈگری کی حد سے تجاوز کررہا ہے جس پر اْن کے ایکشن کو غیر قانونی قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

مارلن سیموئلز کو دسمبر 2013 میں اْن کی تیز گیند پر بین الاقوامی کرکٹ میں باوٴلنگ سے معطل کردیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق یہ اْن کی دو سال میں دوسری معطلی ہے جس پر اب وہ خود بخود ایک سال کے لیے بین الاقوامی کرکٹ میں باوٴلنگ کرنے پر پابندی کا شکار ہوگئے ہیں۔سیموئلز کو اس پابندی کے خلاف اپیل کا حق ہے تاہم اس ایک سال کے اختتام کے بعد وہ آئی سی سی سے اپنے باوٴلنگ ایکشن کے دوبارہ جائزے کے لیے درخواست کرپائیں گے۔مارلن سیموئلز نے ٹیسٹ میں 41 اور ون ڈے کرکٹ میں 85 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :