سندھ اسمبلی کا اجلاس ،رینجز کے اختیارات سے متعلق قرار داد پیش نہ ہوسکی، اپوزیشن اراکین کی ہنگامہ آرائی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 14 دسمبر 2015 13:30

سندھ اسمبلی کا اجلاس ،رینجز کے اختیارات سے متعلق قرار داد پیش نہ ہوسکی، ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 دسمبر 2015 ء) :سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر نے خوب نعرے بازی کی ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت جاری تھا کہ اپوزیشن اراکین اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے اور احتجاج کرنے لگے جس پر اسپیکر سندھ اسمبلی نے انہیں خاموش رہنے کی ہدایت کی جس پر اپوزیشن اراکین نے نعرے بازی شروع کر دی۔

اسپیکر سندھ اسمبلی نے شور کرنے والے اراکین اسمبلی کے مائیک بند کرنے کی ہدایت کی، اپوزیشن اراکین نے مطالبہ کیا کہ رینجرز اختیارات پر قرارداد لائی جائے جس پر اسپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ جب رینجرز اختیارات کا معاملہ ایجنڈے پر ہے ہی نہیں تو کیسے بات کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ایوان کی کارروائی قانون کے تحت آگے بڑھائی جائے گی۔

(جاری ہے)

اپوزیشن اراکین نے اپنی نشستوں سے ہٹ کر اسپیکر کی نشست کا گھیراﺅ کر لیا۔

اور شدید نعرے بازی کا سلسلہ جاری ہے۔ اسپیکر سندھ اسمبلی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی سے ڈکٹیشن نہیں لوں گا ، 15 لوگ مسلسل بول رہے ہیں اگر آپ نہیں چاہتے کہ ہاؤس چلے تو ہم نہیں چلاتے . اپوزیشن رینجرز کے معاملے پر حکومت سے بات کرے مجھ سے نہیں. جس کے بعد اسپیکر سندھ اسمبلی اپنی نشست سے اُٹھ گئے اور سندھ اسمبلی کا اجلاس آئندہ کل صبح 10 بجے تک ملتوی کر دیا گیا.

متعلقہ عنوان :