آل پاکستان غلام عباس فٹ بال ٹورنامنٹ ،حیدری اسپورٹس اور نیشنل شاہین کامیاب

پیر 14 دسمبر 2015 13:33

آل پاکستان غلام عباس فٹ بال ٹورنامنٹ ،حیدری اسپورٹس اور نیشنل شاہین ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 دسمبر۔2015ء) سیفی اسپورٹس فٹ بال کلب لیاری کے زیر اہتمام ککری گراؤنڈ لیاری پر جاری آل پاکستان غلام عباس بلوچ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں حیدری اسپورٹس نے مد مقابل جانباز سپورٹس کو پنالٹی ککس پر 4-1سے شکست دیدی کھیل کے دوران وقت مقررہ تک مقابلہ 1-1گول سے برابر رہا ،پنالٹی ککس مرحلے میں حیدر ی سپورٹس کی جانب سے واجد ،کبیر ،شاہنواز اور آصف نے درست نشانہ بازی کرتے ہوئے گیند جال تک پہنچانے میں کامیابی حاصل کی جبکہ جانباز اسپورٹس کے صلاح الدین ہی گول کرنے میں کامیاب رہے ۔

(جاری ہے)

کھیلے گئے دوسرے میچ میں نیشنل شاہین نیینگ عید گاہ فٹ بال کلب کو 4-2سے ڈھیر کردیا ،فاتح ٹیم کی جانب سے عمیر ،اسلم ،علی خان اور جہانزیب نے گول اسکور کئے جبکہ حریف ٹیم کے ذبیر نے 2گول اسکور کئے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض غلام عباس ،یوسف بلوچ ،حیدر علی ،فیض HBL،نذر شباب ،گلزار ظہور اور اعظم نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر فیض عثمان ،ماسٹر نذیر احمد بلوچ او ر میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔