کراچی : ڈاکٹر عاصم رینجرز کو دئیے گئے بیان کی ویڈیو میں طوطےکی طرح ہی بول رہے ہیں۔ سینئیر صحافی اسد کھرل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 14 دسمبر 2015 13:38

کراچی : ڈاکٹر عاصم رینجرز کو دئیے گئے بیان کی ویڈیو میں طوطےکی طرح ہی ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 دسمبر 2015 ء) : سینئیر صحافی اسد کھرل نے ڈاکٹر عاصم حسین کی رینجرز کو دئے گئے بیان کی ویڈیو سے متعلق حیران کُن انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ عاصم حسین کے بیانات کی ویڈیو کا دورانیہ 2 سو گھنٹے سے زائد ہے .

(جاری ہے)

ویڈیو سے متعلق مزید انکشاف کرتے ہوئے اسد کھرل کا کہنا تھا کہ ویڈیو میں ڈاکٹر عاصم حسین کسی طوطے ہی کی طرح گفتگو کر رہے ہیں اور اس ویڈیو میں محض ڈاکٹر عاصم حسین ہی نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کی اہم شخصیات اور متعلقہ اداروں میں ہونے والے پراپیگنڈوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے.

اسد کھرل کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم حسین نے پیپلز پارٹی کی شخصیات کے قتل جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہونے کا بھی اشارہ دیا ہے . لیکن اس ویڈیو کو ابھی منظر عام پر لا کر اس کی قانونی ثبوت کی حیثیت کو خراب نہیں کیا جا سکتا. انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عاصم حسین نے رینجرز کو دئے گئے بیانات میں اپنے سمیت ہر بات کھُل کر بیان کی ہے.

متعلقہ عنوان :