پہلے فاٹا یوتھ گیمز 23 دسمبر سے شروع ہوں گے

پیر 14 دسمبر 2015 13:59

پہلے فاٹا یوتھ گیمز 23 دسمبر سے شروع ہوں گے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 دسمبر۔2015ء)فاٹا اولمپکس ایسوسی ایشن اور ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس اینڈ یوتھ آفیئرز کے زیر اہتمام پہلے فاٹا یوتھ گیمز 23 دسمبر سے شروع ہونگی ،گیمز کی افتتاحی اور اختتامی تقاریب قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں ہوں گی۔

(جاری ہے)

فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شاہد خان شنواری نے بتایا کہ گیمز میں دو ہزار کے قریب مردوخواتین ایتھلیٹس شرکت کریں گے اور ان کے درمیان ایتھلیٹکس، بیس بال، باسکٹ بال، بیڈمنٹن، باڈی بلڈنگ، سائیکلنگ، کرکٹ، نیٹ بال، فٹ بال، جمناسٹک، ہاکی، جوڈو، کراٹے، کبڈی، رگبی، شوٹنگ، ٹگ آف وار، ٹینس، تائیکوانڈو، ووشو، ویٹ لفٹنگ، والی بال اور ہینڈ بال ایونٹس کے مقابلے ہوں گے، گیمز 29 دسمبر تک جاری رہیں گی