کراچی : اپوزیشن رہنماوں نے ایوان کا تقدس پامال کیا ، رینجرز کے معاملے پر میںخود بے اختیار ہوں۔ وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ
سمیرا فقیرحسین پیر 14 دسمبر 2015 14:15
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 دسمبر 2015 ء) : سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن رہنماؤں نے ایوان میں اسپیکر کے ساتھ تلخ رویہ اختیار کیا البتہ حکومتی اراکین نے تحمل کا مظاہرہ کیا ، انہوں نے کہا کہ رینجرز کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل کر لیں گے۔
(جاری ہے)
ایوان میں ہم نے اپنے اراکین کو بیان بازی سے روک رکھا تھا . اقلیتی اپوزیشن کا اکثریت کو ڈکٹیٹ کر نا جمہوری آداب کے خلاف ہے. وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ رینجرز کے اختیارات سے متعلق کوئی اختلاف نہیں۔
رینجرز ہمارے ساتھ ہیں اور ہمارے ساتھ رہیں گے۔اس معاملے کو متنازعہ نہ بنایا جائے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ رینجرز کے معاملے پر بات نہ بڑھائی جائے کیونکہ میں خود بے اختیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنماﺅں نے آج اجلاس میں اسمبلی کا تقدس پامال کیا ہے۔واضح رہے کہ سندھ اسمبلی کا آج کا اجلاس شور شرابے کی نذر ہونے کے بعد ملتوی کر دیا گیا ہے.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.