لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ کالا باغ پولو ٹیم کے نام

پیر 14 دسمبر 2015 14:26

لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ کالا باغ پولو ٹیم کے نام

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14دسمبر۔2015ء)کالا باغ پولو ٹیم نے الخانز پولو ٹیم کو شکست دے کر لاہور اوپن پولو چیمپین شپ جیت لی۔ جیتنے والی ٹیم کو گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے ٹرافی دی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولو کلب میں ہونے والے فائنل میں الخانز پولو اور کالاباغ پولو ٹیمیں آمنے سامنے آئیں جس میں الخانز پولو ٹیم فیورٹ تھی لیکن راجہ سمیع اللہ کے شاندار کھیل کے آگے ان کی ایک نہ چل سکی۔

(جاری ہے)

راجہ سمیع نے فائنل میں کل پانچ گول سکور کیے جس کے بعد الخانز پولو ٹیم کو سات کے مقابلے میں دس گول سے شکست کا سامناکرنا پڑا۔ لاہور اوپن پولوچیمپین شپ کے فائنل میں مہمان خصوصی گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے فاتح ٹیم کو ٹرافی دی جبکہ راجہ سمیع کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔پولو چیمپین شپ کا فائنل دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد پولو کلب میں موجود تھی جن میں سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے علاوہ سمیراملک بھی موجود تھیں۔