پی ایس ایل : ٹیم پشاور کا لوگو آرمی پبلک سکول کے شہدا سے منسوب

پیر 14 دسمبر 2015 14:27

پی ایس ایل : ٹیم پشاور کا لوگو آرمی پبلک سکول کے شہدا سے منسوب

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14دسمبر۔2015ء) پشاور سے پاکستان سپر لیگ کے لئے پہلی ٹیم کا لوگو آرمی پبلک سکول کے شہداء سے منسوب کر دیا گیا ہے۔ زمبابوے کے اینڈی فلاور ٹیم کے کوچ مقرر کر دیئے گئے ہیں۔ ٹیم کو اے پی ایس شہداء سے منسوب کرنے پر سکول کے بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ لوٹ آئی۔تفصیلات کیمطابق پاکستان سپر لیگ میں شامل پشاور کی ٹیم کے لوگو اور نام کی تقریب رونمائی کے لئے آرمی پبلک سکول کا انتخاب کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ محمد اکرم اور ٹیم کے مالک جاوید آفریدی نے تقریب کی رونمائی آرمی پبلک سکول کے بچوں سے کرائی۔ بچوں کا کہنا تھا کہ پاکستان سپرلیگ کی پہلی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کو اے پی ایس کے شہداء سے منسوب کرکے ان کے دل جیت لئے ہیں۔ٹیم کے مالک کا کہنا تھاکہ پشاور زلمی خپل ٹیم کو اے پی ایس کے شہداء سے منسوب کرنے کا مقصد بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ واپس لانی تھی۔شرکاء کا کہنا تھا کہ یہ صرف ایک تقریب نہیں بلکہ کامیابی کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔

متعلقہ عنوان :