بھارتی بلے باز روہت شرما نے زندگی کی نئی زندگی شروع کردی

پیر 14 دسمبر 2015 14:30

بھارتی بلے باز روہت شرما نے زندگی کی نئی زندگی شروع کردی

ممبئی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار14دسمبر- 2015ء) بھارتی بلے باز روہت شرما نے ازدواجی زندگی کی اننگز شروع کر دی ،شادی تقریب میں کپتان دھونی ، ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر سمیت یووراج سنگھ نے شرکت کی ۔ ریکارڈ ہولڈر بیٹسمین روہت شرما نے راتیکا کو پارٹنر بنانے کے لیے سات رنز مکمل کیے ۔

(جاری ہے)

شادی کی پُروقار تقریب میں ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر اور کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے شرکت کی جب کہ آل راؤنڈر یووراج سنگھ نے اپنی منگیتر کے ساتھ شادی میں شرکت کی ۔

تقریب میں آئی پی ایل ٹیم ممبئی انڈینز کے شریک مالک نیتا امبانی بھی موجود تھیں ۔

بھارتی بلے باز روہت شرما نے زندگی کی نئی زندگی شروع کردی