جون 2016 تک 2 ہزار زیر التوا مقدمات نمٹا دیئے جائینگے جسٹس سجاد علی شاہ

پیر 14 دسمبر 2015 14:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 دسمبر۔2015ء)چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا ہے کہ جون 2016ء تک دو ہزار زیر التواء مقدمات نمٹا دیئے جائیں گے‘ عدلیہ میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

پیر کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ تمام پالیسیاں جاری رہیں گی۔انہوں نے کہا ہے کہ جون 2016ء میں دو ہزار زیر التواء مقدمات نمٹا دیئے جائیں گے‘ عدلیہ میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی‘ سندھ ہائی کورٹ کی زیر تعمیر عمارت میں کام جلد شروع کردیا جائے گا۔