فلم انڈ سٹری کی بحا لی کے لیے فلموں کے مو ضو عا ت میں جدت اور نئے چہروں کا آنا ضروری ہے،فلمی حلقے

پیر 14 دسمبر 2015 14:39

فلم انڈ سٹری کی بحا لی کے لیے فلموں کے مو ضو عا ت میں جدت اور نئے چہروں ..

لاہور۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 دسمبر۔2015ء) پاکستان فلم انڈسٹری میں نئے فنکاروں کا بحران عروج پر ہے کراچی میں بننے والی فلموں میں نئے چہر ے متعا رف کرا ئے گئے ہیں جو خو ش آئند با ت ہے۔مختلف فلمی حلقوں کا کہنا ہے کہ ا س وقت سینئر اداکا روں میں سے شان 3برس سے کوئی نئی فلم نہیں کر رہے ان کی فلم یلغار تاحال نامکمل ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ سعود، بابر علی، جان ریمبو ،صائمہ، میرا ،ریما ،وینا ملک، نرگس اور دیگر بہت سے فنکار فلموں سے ریٹائر ہو گئے ہیں ۔ہدایت کارہ سنگیتا نے بھی موجودہ اداکاراؤں کو زائد العمر قرار دے کر انہیں مرکزی کرداروں کے لیے نااہل قرار دے دیا ہے۔ اس حوالے سے ڈائریکٹرز نے نئے چہروں کی ضرورت پر زورد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلم انڈ سٹری کی بہتری و بحا لی کے لیے ضروری ہے کہ فلموں کے مو ضو عا ت میں جدت لانے کے سا تھ ساتھ نئے فنکا روں کو متعارف کرایا جا ئے کیو نکہ فلمی شا ئقین کو سینما میں واپس لا نے کے لیے ان اقداما ت پر عمل کر نا اشد ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :