تماثیل تھیٹر کوفروخت کرنے کا فیصلہ

پیر 14 دسمبر 2015 14:43

تماثیل تھیٹر کوفروخت کرنے کا فیصلہ

لاہور۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 دسمبر۔2015ء)اداکار افضال احمدکا بنا یا ہوا تماثیل تھیٹرفروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

افضال احمد جو طویل عرصے سے بیمار اور بوجہ فالج بولنے سے قاصر ہیں وہ تھیٹر کے معاملات سے بھی لا تعلق ہیں اور ان کے عزیزوں کی مدا خلت کے با عث تماثیل تھیٹر تباہی کے دہانے پر پہنچ چکاہے۔ کروڑوں روپے کی لا گت سے بنا ئے گئے تماثیل تھیٹر کی فروخت کی خبر سن کرتھیٹر کے اکثر فن کاروں نے دکھ کا اظہا ر کیا ہے۔